لاہور(اپنے نامہ نگار سے)ایڈیشنل سیشن جج شبریز اختر راجہ نے ڈیفنس میں قتل ہونے والی لڑکی مائرہ کے کیس پر سماعت 12 فروری تک ملتوی کردی، وکیل ملزمان ملک سرود کی عدم پیشی پر عدالت نے آخری موقع دیا،ملزمان کے خلاف پانچ گواہوں کے بیانات قلمبند کر لیے گئے، پراسکیوشن نے مائرہ کے قتل کیس کا چالان عدالت میں جمع کروا رکھا ہے،ملزمان نے مائرہ کو ڈیفنس میں 3 مئی کو قتل کردیا گیا ،پراسیکوشن مائرہ کے قتل کا مقدمہ تھانہ ڈیفنس بی پولیس نے درج کر رکھا ہے۔