لاہور(اپنے نامہ نگار سے)انسداددہشت گردی عدالت نے بلال یاسین پر قاتلانہ حملہ کرنے والے 2 شوٹرز کی شناخت پریڈ 24 فروری تک موخر کر دی،عدالت نے سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل کو شناخت پریڈ کے انتظامات مکمل کرنے کا حکم دیدیا،عدالت کے روبرو تفتیشی نے موقف اختیار کیا کہ بلال یاسین جیل جا کر ملزمان کو شناخت کرنے کیلئے دستیاب نہیں ہیں۔