مانگامنڈی پولیس نے 46کلوچرس‘4کلو افیون برآمد کرلی ‘ایک ملزم گرفتار‘2فرار

Feb 11, 2022

لاہور+رائیونڈ(نامہ نگاران) مانگا منڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک گاڑی سے 46کلو چرس اور 4کلو افیون برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ ملز دومان فرار ہو گئے ہیں۔ایس پی صدر ڈویژن حسن جاوید بھٹی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ خفیہ اطلاع پر مانگا منڈی پولیس نے کارروئی کرتے ہوئے مشکوک گاڑی کورکنے کا اشارہ کیا،جس پر ملزمان نے گاڑی بھگا دی۔پولیس کے تعاقب کرنے پر دو ملزمان گاڑی چھوڑ کر کھیتوں میں فرار ہو گئے ۔پولیس نے گاڑی کے اندر چھپائی گئی 46کلو گرام چرس اور 4کلو گرام افیون برآمد کر لی ہے ۔پولیس نے امیرمعاویہ‘ عمران خان،عرفان خان کو گرفتار کرلیا ملزمان کے پی کے سے منشیات لے کرپنجاب کے مختلف تعلیمی اداروں میں سپلائی کرتے تھے ۔ ملزمان منشیات کی سپلائی وہاڑی کرنے جا رہے تھے۔

مزیدخبریں