واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) دی اکانومسٹ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں نیم جمہوریت یا ہائبرڈ حکومت ہے۔ پاکستان کا دنیا کے167 جمہوری ممالک میں 104واں نمبر ہے۔’دی اکانومسٹ‘ کے تحقیقی ادارے ’انٹیلی جنس یونٹ‘ نے دنیا بھر میں جمہوریت کے حوالے سے سال 2021ء کی رینکنگ جاری کر دی۔ بھارت میں بھی نیم جمہوریت ہے، لیکن بھارت کا رینکنگ میں 46 واں اور بنگلہ دیش کا 75 واں نمبر آیا ہے۔ دنیا بھر میں اس سال بھی جمہوریت زوال کی طرف گامزن رہی۔ صرف 21 ممالک میں مکمل جمہوریت ہے۔ 53 ممالک کے نظام ناقص ہونے کے باوجود تقریباً جمہوریت کے قریب ہے۔ انڈیکس میں پہلا نمبر یورپی ملک ناروے کو دیا گیا ہے۔ افغانستان سب سے آخری یعنی 167 ویں نمبر پر ہے۔
پاکستان میں ہائبرڈ حکومت، جمہوری ممالک فہرست میں 104 واں نمبر، افغانستان آخری 167 ویں پوزیشن پر، دی اکانومسٹ
Feb 11, 2022