اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) آزادی سے زیادہ شفافیت ، جوابدہی، اور مواصلات اچھی مرکزی بینکاری کی پہچان ہیں۔ اسلام آباد میں سینٹر فار ایرو اسپیس اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز (سی اے ایس ایس) کے زیر اہتمام سینٹرل بینک کی آزادی: اصلاحات یا تبدیلی؟ کے موضوع پر ویبینار میں سرکردہ ماہرین اقتصادیات کا کہنا ہے کہ مرکزی بینک کی آزادی سی بی آئی کے عالمی ارتقا اور پاکستان کے تناظر میں سی بی آئی کی خوبیوں اور خامیوں پر مرکوز تھی۔ مقررین میں نیو یارک یونیورسٹی سکول آف بزنس کے لیونارڈ این سٹرن سنٹر سے پروفیسر ڈاکٹر پال واچٹیل، ڈاکٹر شمشاد اختر، سابق گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان؛ پروفیسر ڈاکٹر شاہدہ وزیر، ڈین، کالج آف اکنامکس اینڈ سوشل ڈویلپمنٹ، انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ (IBM) اور ڈاکٹر عثمان ڈبلیو چوہان، ڈائریکٹر، اقتصادی امور اور قومی ترقی، CASS شامل تھے۔ ویبنار کی صدارت، صدر سی اے ایس ایس ایئر مارشل فرحت حسین خان ریٹائرڈ نے کی۔