فواد چودھری سے صدرسپریم کورٹ باراحسن بھون کی وفد کے ہمراہ ملاقات 

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین سے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر محمد احسن بھون اور سیکریٹری وسیم ممتاز کی زیر قیادت وکلاء  کے وفد نے جمعرات کو یہاں ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ہائوسنگ اینڈ ورکس اور ڈائریکٹر لینڈ بھی موجود تھے۔ ملاقات میں وکلائ￿  کے لئے ہائوسنگ منصوبے اور وکلائ￿  کالونی کے مسائل کے حل کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے ہائوسنگ اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ کو وکلائ￿  کالونی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت کی۔ ڈائریکٹر جنرل ہائوسنگ نے وکلائ￿  وفد کو یقین دہانی کرائی کہ وکلائ￿  کالونی کے مسائل کے حل میں تمام رکاوٹیں جلد دور کی جائیں گی۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے وکلائ￿  برادری کو اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

ای پیپر دی نیشن