راولپنڈی کے ترقیاتی کا موں کیلئے مطلو بہ فنڈز جاری کر دئیے: عامرکیا نی

Feb 11, 2022

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)مرکزی سیکر ٹری جنرل و رکن قو می اسمبلی عامر محمود کیا نی نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طاہر فاروق کے ہمراہ ڈسٹرکٹ کوارڈ ینیشن کمیٹی کے تر قیا تی سکیموں پر ہو نے والی پیشرفت کے جا ئزہ اجلاس کی صدارت کی،عامر محمود کیا نی نے کہا کہ ضلع بھر کے ترقیاتی کا موں کیلئے مطلو بہ فنڈز جاری کر دئیے گئے ہیں اس لئے ہدایت کی جاتی ہے کہ ضلع راولپنڈی میں کمیو نٹی ، اینول ، رورل اور سسٹین ایبل ڈیو یلپمنٹ گول ایچیو منٹ پروگرام 2021-22 کے تحت جا ری سکیموں میں سے جن جن کی فنڈ نگ ر یلیز ہو چکی ان کو جلد از جلدمکمل کیا جائے ۔ اس اجلاس میں ممبر قو می اسمبلی شیخ راشد شفیق ،ممبر ان صو بائی اسمبلی جا وید کوثر، چو ہدری ساجد، عمر تنو یر بٹ،  چوہدری عدنان، سیما بیہ طا ہر، واثق قیوم عبا سی، آصف محمود، عا بدہ را جہ، منیجنگ ڈائریکٹر واسا راجہ شوکت محمودو د یگر سر کا ری محکمو ںکے سربراہا ن نے شرکت کی ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طاہر فاروق نے کہا کہ ضلع راولپنڈی کے میگا پر جیکٹس جن میں راولپنڈی رنگ روڈ اور لئی ایکسپر یس وے شامل میں علاوہ ازیں ساتھ ہی ٹر یفک کے بے ہنگم پھیلا ئو کو قا بو کر نے کیلئے خصوصی اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔

مزیدخبریں