پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس التوا کے پیچھے چھپ رہی، سینیٹر پلوشہ خان

Feb 11, 2022

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) راہنما پیپلزپارٹی سینیٹر پلوشہ خان نے بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس التوا کے پیچھے چھپ رہی ہے ،عمران خان نے جرم نہیں کیا تو الیکشن کمیشن سے بھاگ کیوں رہے ہیں،  عمران خان کے چہرے سے صادق اور امین کا میک اپ اتر چکا ہے ،ثابت ہو چکا ہے کہ عمران خان نے یہودیوں اور بھارتیوں سے چندہ لیا ہے ،پیسہ عمران خان کی کمزوری ہے  چاہے ناجائز ہی ہو ، الیکشن کمیشن سے اپیل کہ پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کا جلد فیصلہ سنائے ۔

مزیدخبریں