وزیراعظم عمران خان کا دورہ پاک چین تعلقات بحالی میں اہم رہا: نغمانہ ہاشمی 

اسلام آ باد (نوائے وقت رپورٹ) چین میں پاکستان کی سابق سفیر  نغمانہ ہاشمی نے کہا  ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ پاک چین تعلقات کی بحالی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، گیمز تعاون کا ایک ذریعہ ہیں ، یہ دوطرفہ  تناؤ کو کم کرنے کے لیے ضروری ہیں ، پاکستان اور چین کی دوستی باہمی احترام اور تعاون پر مبنی ہے ، دونوں فریق ایک دوسرے سے مستفید ہوتے ہیں۔   گوادر پرو کے مطابق  چین نے سرمائی اولمپکس 2022 کے دوران کھیلوں کی سفارت کاری کے ذریعے امن، ترقی اور مشترکہ خوشحالی کو ہوا دی ہے، امن اور دوستی مضبوط ہوئی ہے اور تمام جھوٹی سیاست کو بے اثر کر دیا گیا ہے۔پاکستان اور چین کی مضبوط شراکت داری علاقائی امن و سلامتی کے لیے ضروری ہے، ممالک کے لیے باہمی تعاون اور مشترکہ مستقبل کی تعمیر کا زیادہ موقع ہے۔ مقررین نے ان  خیالات کا اظہار فرینڈز آف بی آر آئی فورم کے زیر اہتمام ''بیجنگ سرمائی اولمپکس: سپورٹس ڈپلومیسی فار شیئرڈ فیوچر'' پر ویبنار کے دوران کیا۔ بی آر آئی فورم  کے شریک بانی فرحت آصف نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ اولمپک گیمز کے تناظر میں کھیلوں کی سفارت کاری کے چین کے وژن پر فکری گفتگو میں مشغول ہونے کے لیے ویبینار کا انعقاد کیا گیا تھا۔ ریسرچ فیلو، سینٹر فار گلوبل سیکیورٹی اینڈ گورننس، یونیورسٹی آف ابرڈین سکاٹ لینڈ  ڈاکٹر وانگ لی نے اس خیال کا بھی اظہار کیا کہ پاکستان اور چین کے درمیان اتحاد نے جنوبی ایشیائی خطے میں امن و سلامتی کو مضبوط کیا ہے۔ ڈاکٹر ساجد خورشید،  چین کے ڑی جیانگ میں گلوبل کمیونیکیشن مینیجر ہوانگ یان نے بیجنگ سرمائی اولمپکس کی دلچسپ جھلکیاں بیان کیں۔ 

ای پیپر دی نیشن