شوکت پر ہار نے ڈیزرٹ  موٹر بائیک ریلی جیت لی 

بہاول پور(نا مہ نگار) 17 ویں انٹرنیشنل چولستان ڈیزرٹ ریلی کے موقع پر ڈیزرٹ موٹر بائیک ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میںسے 30 موٹر بائیک سواروں نے شرکت کی۔ ڈیزرٹ موٹر بائیک ریلی قلعہ ڈیراور کے سے شروع ہوئی جس کا ٹریک 75 کلومیٹر پر محیط تھا۔ شوکت پرہار نے 75 کلو میٹر ٹریک کا فاصلہ 48 منٹ 9 سیکنڈ میں طے کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ صابر شیر نے 48 منٹ 54 سیکنڈ میں ٹریک کور کے دوسری جبکہ شفیق مہرنے ٹریک 49 منٹ میں طے کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...