اسلام آباد(وقائع نگار)جوڈیشل مجسٹریٹ نوید خان کہ عدالت نے جھنگی سیداں کے علاقہ میں میٹرک کے طالبعلم پر فائرنگ معاملہ میں پولیس کانسٹیبل وہاب علی کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔گذشتہ روزتھانہ نون پولیس نے کانسٹیبل وہاب علی کو عدالت میں پیش کیا، تفتیشی افسر نے کہاکہ فائرنگ کا تعین کرنا ہے فائر کس نے کیا، عدالت نے استفسار کیاکہ کیا یہ مقدمہ میں نامزد ہے اسکا رول کیا ہے، جس پرتفتیشی افسر نے بتایاکہ اسی چیز کا تعین کرنا ہے کہ فائر کس نے کیا ہے،عدالت نے استفسار کیاکہ کیا یہ پہلا ریمانڈ ہے؟ مقدمہ میں اور ملازم بھی نامزد ہیں، جس پرتفتیشی نے بتایاکہ جی تین اور ملازم بھی نامزد ہیں، پولیس نے استدعا کی کہ گولی کا تعین کرنا ہے کہ کس نے ماری 7 یوم کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے، دلائل سننے کے بعد عدالت نے ملزم وہاب علی کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا اور ملزم کو دوبارہ 14 فروری کو عدالت میں پیش کرنیکا حکم دے دیا۔
طالبعلم پر فائرنگ کیس، پولیس کانسٹیبل کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
Feb 11, 2022