تعلیم بالغاں کو بامقصد بنا کراصلاحی مشن بھی پورا کیا جائیگا،راشد حفیظ

راولپنڈی (جنرل رپورٹر)صوبائی وزیر خواندگی وغیر رسمی بنیادی تعلیم راجہ راشد حفیظ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب تمام دستیاب وسائل کو بہترین طریقے سے استعمال میں لا کر سو فیصد شرح خواندگی کا ٹارگٹ حاصل کرے گی جبکہ غیر رسمی تعلیم بالخصوص تعلیم بالغاں کو بامقصد بنا کر علم کی روشنی پھیلانے کے ساتھ ساتھ معاشرتی اصلاحی مشن بھی پورا کیا جائیگا۔ جیلوں میں لٹریسی مراکز کو پوری طرح فعال کر دیا گیا ہے ، وزیر اعظم عمران خان کے ویژن اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی سربراہی میں ہم خواندہ پنجاب کے خواب کو تعبیر دینے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے ، لٹریسی مراکز میں مطلوبہ تمام سہولیات بہم پہنچائی جا رہی ہیں اور ان میں مزید بہتری کیلئے متعلقہ سٹاف اور جیل عملے کی تجاویز و آراء کی روشنی میں اقدامات کئے جائیں گے ۔

ای پیپر دی نیشن