کراچی(نیوز رپورٹر) مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما لیبر ونگ سندھ کے صوبائی صدر سید منور رضا نے نوکوٹ واقعہ کی شدیدمذمت کرتے ہوئے اسے دلخراش سانحہ قرار دیا۔ سید منور رضا نے کہا کہ راجپوت برادری کے گائوں پر مسلح افراد کا دھاوا‘ بچیوں کا اغوا‘ بازار میں گھمانا‘ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانا المیہ ہے دن دہاڑے واقعہ ہوجاتا ہے پولیس اور انتظامیہ کہیں نظر آتی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ مجرموں کو قرار واقعی سزا دلانے کیلئے خصوصی عدالت میں مقدمہ چلایا جائے۔ سید منوررضا نے کہا کہ سندھ جرائم کا گڑھ بن چکا ہے کسی کی جان و مال محفوظ نہیں۔حکومت کہاں ہے کچھ پتہ نہیں تلاش گمشدہ کا اشتہار لگانے کی ضرورت ہے۔
نوکوٹ واقعہ دلخراش‘ حکومتی رٹ کہیں نظر نہیں آتی‘منور رضا
Feb 11, 2022