تربت (نامہ نگار) صوبائی محتسب بلوچستان نذر محمد بلوچ نے کہا ہے کہ دور دراز علاقوں خصوصاً دیہات میں طالبات کا گھروں سے تعلیم حاصل کرنے کیلئے نکلنا دشوار عمل ہوتا ہے ان حالات میں ہم سب کی ذمہ داری ہے ان بچیوں کو سکولز وہ تمام تعلیمی سہولیات فراہم کریں جس سے مستقبل کے معمار ان طالبات کو حصولِ تعلیم میں آسانی ہو ا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول رند علی ڈھاڈرکے دورہ کے موقع پر اساتذہ، طالبات سے بات چیت کرتے ہوئے کیا صوبائی محتسب نے کہا کہ اسکولز کے دورے کا مقصد بھی یہی ہے کہ تعلیمی اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لیں۔ تعلیمی پسماندگی دور کرنے کیلئے ضروری ہے کہ اساتذہ پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے طلباء کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کیلئے کوششیں تیز کریں تعلیم سے وابستہ ان تمام افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی جو غفلت، لاپروائی سے کام لیتے نظام تعلیم کو کمزور کررہے ہوں۔