معیشت مستحکم ہو رہی، ایک سال میں آمدنیوں میں مزید اضافہ ہو گا:فواد چوہدری 

اسلام آباد (آئی این پی ) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے صحت کارڈ کے بعد تنخواہوں میں پندرہ فیصد مزید اضافے کی نوید سنا  تے ہوئے کہا  ہے کہ  معیشت اپنے پاوں پر کھڑی ہورہی ہے، ایک سال میں آمدنیوں میں مزید اضافہ ہوگا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر  پر  اپنے ایک بیان میں  وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ملکی معیشت و ترقی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں معیشت اپنے پاوں پر کھڑی ہورہی ہے، ایک سال میں آمدنیوں میں مزید اضافہ ہوگا۔ فواد چوہدری نے ٹوئٹ میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان پاکستان کو اسلامی فلاحی مملکت بنارہے ہیں اور تمام اقدامات اسی منشور کو سامنے رکھ کر کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے عوام کو صحت کارڈ کے بعد تنخواہوں میں پندرہ فیصد مزید اضافے کی خوشخبری بھی سنا دی۔
فوادچوہدری

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...