وی سی نشتر کا شعبہ حادثات‘ آؤٹ ڈور کا دورہ‘ طبی سہولیات کا جائزہ

Feb 11, 2022

ملتان(خصوصی رپورٹر )  وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے گزشتہ نشتر ہسپتال کے شعبہ حادثات اور شعبہ بیرونی مریضاں کا دورہ کیا اور عملے کی حاضری سمیت مریضوں کے لئے دستیاب طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ایم ایس نشتر ڈاکٹر امجد چانڈیو، اے ایم ایس ایڈمن ڈاکٹر طارق سعید پیرزادہ، اے ایم ایس آؤٹ ڈور ڈاکٹر خالد اعوان اور دیگر انتظامی افسران بھی اس موقع پر وائس چانسلرکے ہمراہ موجود تھے۔ انچارج شعبہ حادثات اور بیرونی مریضاں نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد کو مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ وائس چانسلر نے مریضوں، لواحقین اور ڈیوٹی پر مامور طبی عملے سے بھی گفتگو کی اور انہیں درپیش مسائل بارے آگاہی حاصل کی اور بیشتر کے فوری حل کے احکامات جاری  کئے بعد ازاں وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے نشتر کانووکیشن کے حوالے سے کئے گئے انتظامات کا جائزہ کیلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت بھی کی۔ 

مزیدخبریں