معلمہ کوچھیڑنے سے منع کرنے پر جھگڑا ،تین افراد زخمی

شہرسلطان(نامہ نگار)نجی سکول ٹیچر کوچھیڑنے سے منع کرنے پرآرائیں اوردھاندوبرادری میں جھگڑا تین افرادزخمی تفصیلات کے مطابق شہرسلطان کے نواحی علاقہ بیربندبستی دھاندومیں پرائیویٹ سکول شہیراکیڈمی میں پڑھانے کیلئے آنے والی سکول ٹیچر کو آرائیں برادری کے نوجوان عمادارائیں نے چھیڑاتوٹیچرنے سکول انتظامیہ کوشکایت کردی سکول مالک ملک اظہردھاندو،ملک اللہ ڈتہ،ملک زبیر،ملک محمدعلی،ملک عبدالشکوراقوام دھاندو ودیگر نے منع کیاتودونوں برادریوں میں توتکارلڑائی میں بدل گئی اس دوران تھپڑ،مکوں،ڈنڈوں کاآزادانہ استعمال جس کے نتیجہ میں دھاندوبرادری کے تین افراداللہ ڈتہ،عبدالشکورزخمی ہوئے جبکہ تیسرے نوجوان محمدزبیرکابائیاں کان لڑائی میں کٹ گیا۔آرائیں برادری نے دھاندوبرادری پرالزام لگاتے ہوئے کہاکہ دھاندوبرادری نے ہمارے نوجوان عمادکواغواکرلیاہے جس کی وجہ سے احتجاجاً ہم نے مین جی ٹی روڈکوبندکردیاموقع پرموجودلوگوں کاکہناتھاکہ مظاہرین نے کاروائی سے بچنے کیلئے روڈکوبندکیاتاکہ پولیس ان کے خلاف کارروائی نہ کرسکے۔پولیس کاکہناتھاکہ کاروائی میرٹ پرہوگی۔

ای پیپر دی نیشن