موچھ: تربت میں شہید ہونے والے حافظ تسلیم فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک 

موچھ+ میانوالی+ سرگودھا (نامہ نگاران+ نمائندہ خصوصی) موچھ کا رہائشی لانس نائیک حافظ تسلیم جو کہ ڈنڈار چیک پوسٹ تحصیل خوشاب ضلع کیچ تربت میں تعینات تھا۔ اور دہشت گردوں کے حملے میں مردانہ وار لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ انکا جسد خاکی آبائی شہر موچھ پہنچا تو ہر آنکھ اشکبار تھی۔ شہید کی نماز جنازہ محلہ بلند خیل میں ادا کی گئی۔ شہید کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ قبرستان میاں ملوک علی شاہ میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ لیفٹیننٹ کرنل شعیب کی سربراہی میں پاک آرمی کے افسروں اور اعزازی گارڈز سمیت لیفٹیننٹ جنرل (ر) رفیع اللہ نیازی نے نماز جنازہ اور تدفین میں شرکت کی۔ نماز جنازہ میں پاک آرمی کے افسروں جوانوں اور ہزاروں کی تعداد میں اہل علاقہ نے شرکت کی۔ شہید کی قبر پر صدر مملکت، چیف آف آرمی سٹاف، آئی جی ایف سی خیبر پی کے سٹیشن کمانڈر اور گیارہ کور  کی طرف سے پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔ شہید کی یونیفارم  اور قومی پرچم لیفٹیننٹ کرنل شعیب نے شہید کے والد غلام عباس کے  حوالے کیا۔ شہید کے والد نے کہا کہ آج میں بہت خوش ہوں میرا بیٹا سبز ہلالی پرچم میں شہید کے اعزار کیساتھ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے تین بیٹے اور بھی ہیں۔ اللہ کریم سے دعا گو ہیں کہ مجھے اور میرے باقی بچوں کو بھی شہید کا رتبہ عطا کرے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...