ملتان (نمائندہ خصوصی) ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں ریفرینڈم 24-2022 کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ 11 فروری کو ہونے والے ریفرنڈم میں ایم ڈی اے کی ایمپلائز اور انصاف سٹاف یونین نے اپنے اپنے امیدواروں کو کامیابی سے ہم کنار کرانے کے کے لیے کوششیں تیز کردیں ہیں۔ اس سلسلے میں کارنر میٹنگ کے ساتھ ساتھ دونوں یونین کے امیدوار ایم ڈی اے کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ووٹرز کی حمایت بھی حاصل کر رہے ہیں۔ دوسری طرف تسلسل کے ساتھ 6 مرتبہ کامیابی حاصل کرنے واکی ایمپلائز یونین سی بی اے کے امیدواروں نے ریفرینڈم میں کامیابی کے کیے اپنی سال 22-2020 کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی ہے۔ نوائے وقت فورم میں ایمپلائز یونین صدر کے امیدوار شیخ محمد رفیع نے کہا ہے کہ ساتویں مرتبہ بھی جیت ایمپلائز یونین کی ہی ہوگی۔ ایمپلائز یونین کی مسلسل کوششوں کی وجہ سے ایم ڈی اے کے ملازمین کو انکے بنیادی حق حاصل ہوئے ۔ جنرل سیکرٹری کے امیدوار رضوان احمد خان نے کہا کہ ایمپلائز سی بی اے کے چارٹر آف ڈیمانڈ کے مطابق ایم ڈی اے ملازمین کی بچیوں کی شادیوں کے لیے جہیز فنڈ کی منظوری کے علاوہ کلاس 4 کے ملازمین کے پروموشن کوٹہ کے تحت تعلیمی قابلیت ایف اے سے دوبارہ میٹرک اور ریگولر سروس کی حد 5 سال سے کم کر کے 3 سال کروائی گئی ۔جوائنٹ سیکرٹری کے امیدوار عباس آہیر، پریس سیکرٹری سید وسیم اختر،اور آرگنائیزنگ سیکرٹری محسن غوری نے کہا کہ ایم ڈی اے کی بلڈنگ کو سینٹرلی ایئر کنڈیشنڈ کرنے کے لیے ایم ڈی اے کے بجٹ میں ساڑھے 5 کروڑ مختص اور سولر کی منظوری کے لیے لیٹر جاری کروایا گیا جبکہ اس کے ساتھ سرکاری خرچ پر تین ملازمین کو ہر سال عمرہ کی ادائیگی کی منظوری بھی کروائی گئی۔میڈیا سیکرٹری چوہدری ذوالفقار،نائب صدر رانا عامر،نائب صدر زیشان راجپوت اور سنیر وائس چیئرمین ظہور گجر نے کہا کہ ایمپلائز یونین سی بی اے آئندہ بھی اسی طرح ایم ڈی اے کہ انتظامی اور دفتری امور میں بہتری لانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔ جس میں ایم ڈی اے مسجد کی توسیع ، فل فور ہاؤسنگ سکیم کا اجراء ، ایم ڈی ملازمین کو پلاٹس دلوانا بھی شامل ہے۔ سنیر نائب صدر حسن بخش، سر پرست اعلیٰ ملک نصیر،اور چیف ایگزیکٹو رفیق گجر نے کہا کہ ایمپلائز یونین سی بی اے 24-2022 کے ریفرنڈم میں کامیابی کے بعد اپنی سابقہ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ملازمین کی فلاح و بہبود کا سلسلہ نئے عزم کے ساتھ جاری رکھ کر مشال قائم کر ے گی،آفس سیکرٹری ملک شاہد، وائس چیئرمین محسن اعوان،سرپرست الطاف گل اور چیرمین کے امیدوار رانا احسان نے کہا کہ ریفرنڈم میں کامیابی کے بعد جن ملازمین کی پرموشن چینل نہیں ان ملازمین کی پرموشن چینل کروانا ایمپلائز یونین سی بی اے کی زمہ داری ہو گی ۔