خاتون کے قتل کا شبہ، قبر کشائینمونے لیبارٹری روانہ 

 دوکوٹہ (نامہ نگار) قتل کا شبہ، خاتون کی قبر کشائی ،نمونے لیبارٹری بھجوادیئے گئے تفصیل کے مطابق نواحی بستی عباس نگر کے رہائشی محمد اسلم بلوچ کی بیٹی ثمرین بی بی کی ایک سال قبل نواحی موضع لدھا بوہڑ کے رہائشی مظہر ولد اللہ دتہ سے وٹہ سٹہ کی شادی ہوئی شادی کے اڑھائی ماہ بعد ہی ثمرین بی بی کی سسرال میں موت واقع ہوگئی ورثاء نے وہاں سے میت لا کر دو کوٹہ میں اپنے آبائی قبرستان میں دفنا دی ۔ بعد میں ورثاء کو شک ہوا کہ ہماری بیٹی کو قتل کیا گیا ہے ثمرین بی بی کی والدہ نے علاقہ مجسٹریٹ کو قبرکشائی کی درخواست گزاری جس پر علاقہ مجسٹریٹ اور پولیس چوکی دوکوٹہ کے انچارج عزیز الرحمان نے قبر کشائی کر کے نمونے لیبارٹری بھجوادیئے۔

ای پیپر دی نیشن