سرکاری ڈاکٹرز کی ڈبل ڈیوٹی پرسی ای اوہیلتھ کا نوٹس، ریکارڈ طلب

خان گڑھ، منڈا چوک( خبر نگار،نمائندہ خصوصی، نامہ نگار) ضلع مظفرگڑھ کے متعدد ڈاکٹرز رولز اینڈ ریگولیشن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ڈبل ڈیوٹیاں کررہے ہیں۔ عوامی شکایات پر ڈاکٹرز کیخلاف سی ای او ہیلتھ مظفرگڑھ ڈاکٹر فیاض گوپانگ نے نوٹس لیکر ضلع بھر کے ہسپتالوں سے ریکارڈ طلب کر لیا ہے ، رورل ہیلتھ سنٹر خانگڑھ کے جونئیر ترین ایس ایم او ڈاکٹر نعیم اختر سمیت دیگر درجنوں ڈاکٹرز کے نام آ رہے ہیں، اس بابت معلوم ہوا ہے کہ ڈبل ڈیوٹیاں دینے والے ڈاکٹرز نے ہیلتھ آفس مظفرگڑھ میں ڈبل ڈیوٹی نہ کرنے کی بابت بیان حلفی اشٹام دے رکھے ہیں، ڈاکٹرز کے ساتھ ساتھ نرسسز بھی ڈبل ڈیوٹیاں کرنے والوں میں شامل ہیں۔ اس حوالے سے سی ای اوہیلتھ کاکہناتھاکہ پنجاب حکومت کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے ڈبل ڈیوٹی کرنے والے ڈاکٹرز،نرسزکے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن