ملتان (خصوصی رپورٹر) پنجاب ہیلتھ ایمپلائیز کے عہدیداروں نے گزشتہ روز لاہور میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کے ساتھ میٹنگ کی۔جس میں سپیشل سیکرٹری، ایڈیشنل سیکرٹری، ڈپٹی سیکرٹری، فنانس سیکرٹری، اور پروگرام ڈائریکٹر نے شرکت کی، یونین کی چئر پرسن ساجدہ حمید، اور صوبائی صدر شہناز اختر نے سکیل اپ گریڈیشن اور 25% سپیشل الاؤنس کا مطالبہ دہرایا۔اس موقع پر صوبائی وزیر صحت نے بتایا کہ اپ گریڈیشن کی سمری تیار ہوکر وزیر اعلی پنجاب کے پاس جا چکی ہے۔اور اس کی منظوری کے لیے وہ خود کام کریں گی اور جلد ہی ہمیں ایک اچھی خبر سننے کو ملے گی۔نیز 25% سپیشل الاؤنس کا صرف ہیڈ کوڈ تبدیل کرنا ہے۔ سیکرٹری فنانس کو اس پہ جلد از جلد عمل درامد کی تاکید کی گئی ہے ۔