ملتان (نیوز رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)نے رواں مالی سال-21 2020 کے دوران پرائیویٹ اور سرکاری صارفین سے بلنگ کی مد میں 220ارب روپے سے زائد وصولیاں کی ہیں جس سے پروگریسوریکوری کی شرح 99.4فیصد رہی ہے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو مہر اللہ یار بھروانہ کی زیر نگرانی سپرنٹنڈنگ انجینئرز، ایگزیکٹو انجینئرز، ایس ڈی اوز اورآپریشنل سٹاف پرمشتمل ٹیموں کی جانب سے صارفین سے ماہانہ بلوں اور بقایاجات کی وصولیوں کے لئے مہم جاری ہے۔پرائیویٹ صارفین سے209ارب36کروڑ روپے وصول کئے گئے جس سے شرح99.7فیصد رہی جبکہ سرکاری اداروں.محکموں سے11ارب46کروڑ روپے وصولیوں کے ساتھ شرح94.2فیصد رہی ہے۔جولائی 2021 تاجنوری2022 کے دوران ملتان سرکل میں سرکاری اورپرائیویٹ صارفین سے 48ارب54کروڑ روپے ریکوری کے ساتھ پروگریسوشرح99.4فیصد رہی ہے۔ڈی جی خان سرکل میں 16ارب79کروڑروپے ریکوری کے ساتھ شرح100فیصد، وہاڑی سرکل میں 18ارب63کروڑروپے ریکوری کے ساتھ شرح99.1فیصد،بہاولپور سرکل میں 27ارب78کروڑروپے ریکوری کے ساتھ شرح 99.8فیصد،ساہیوال سرکل میں 29ارب86کروڑ روپے ریکوری کے ساتھ شرح99.8فیصد،رحیم یار خان سرکل میں 22ارب92کروڑروپے ریکوری کے ساتھ شرح98.5فیصد،مظفرگڑھ سرکل میں 25ارب34کروڑروپے ریکوری کے ساتھ شرح99.8فیصد،بہاولنگر سرکل میں 14ارب روپے ریکوری کے ساتھ شرح99.9فیصداور خانیوال سرکل میں 16ارب94کروڑروپے ریکوری کے ساتھ شرح99.3فیصدرہی ہے۔