برطانیہ میں 15سال تحقیقات، شہباز خاندان پرکرپشن ثابت نہیں ہوئی:شاہد خاقان 

اسلام آباد(خبر نگار)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی کی 15سال کے عرصے کی تحقیقات میں شہبازشریف، بیٹے اور خاندان کے خلاف کرپشن، منی لانڈرنگ، عہدے کا غلط استعمال ثابت نہیں ہوا نیشنل کرائم ایجنسی کو دئیے گئے ریفرنس پر این سی اے نے کہاکہ ہمیں جو کچھ انہوں نے فراہم کیا وہ جعلی تھا۔ہمیں تو کچھ ثبوت نہیں ملاان خیالات کا اظہار سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے پارٹی رہنماؤں مفتاح اسماعیل، مریم اورنگزیب، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور بلال کیانی کے ہمراہ مسلم لیگ ن سیکرٹریٹ اسلام آباد میںپریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا شاھد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مشیر احتساب شہزاد اکبر اور چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیںاثاثے ظاہر کریں یہ اس لئے ضروری ہے تاکہ یہاں سے ملک سے بھاگ نہ جائیںاپنے اثاثے فروخت کرتے نہ پھریں، کل احتساب ہو تو تمام حقائق عوام کے سامنے آئیاب انہی باتوں کا کیس ایف آئی اے شہبازشریف کے خلاف بنا رہی ہے اب ہمارے منہ بھی کھلیں گے اور ہاتھ بھی نیب اور ایسٹ ریکوری یونٹ (اے آر یو)قوم کو بتائیں کہ شہبازشریف کے خلاف تحقیقات پر عوام کے کتنے پیسے خرچ کئے ؟ کیا یہ پیسے پاکستان کے عوام کے نہیں ہیں؟ نام اور فیس والوں کو اب اپنے نام اور فیس کی فکر کرنی چاہئے، ہر بات سیدھی وزیراعظم کے دفتر تک جاتی ہے وزیراعظم کے دفتر کوئی حق نہیں کہ وہ نیب یا ایف آئی اے کے کام میں مداخلت کرے یہاں اس کے مشیر، اس کے دفتر میں بیٹھنے والے لوگ یہ دعوے کرتے ہیں کہ ہم احتساب کررہے ہیں، ہم نیب اور ایف آئی اے چلا رہے ہیں، وزیراعظم ہر روز خود دعوے کرتا ہے تفتیش شروع کرنی ہے تو کابینہ کے میز سے شروع کریں جہاں بڑے بڑے کرپشن کے سورما ملیں گے نیب صرف سیاستدانوں اور اپوزیشن کو دبانے کا ذریعہ بنا ہوا ہے، ایک تماشا لگا ہوا ہے لیکن اب حقائق سامنے آچکے ہیں وزیراعظم چوبیس گھنٹے جعلی کیس بنانے میں ضائع کردے توقیمت عوام ادا کرتے ہیں جو آج دنیا کی مہنگی ترین ایل جی خرید رہے ہیں، پاکستان دنیا کا تیسرا مہنگا ترین ملک بن چکا ہے حکومت کی نااہلی اور کرپشن کی وجہ سے عوام چار روپے فی یونٹ اضافی بجلی کی قیمت ادا کرنے پر مجبور ہیں وزیرخزانہ فیل، وزیردفاع فیل، وزیرخارجہ فیل، وزیرپٹرولیم فیل، وزیرصحت فیل، وزیربجلی فیل، یہ وہ ادارے ہیں جو عوام کو متاثر کرتے ہیں جس ملک کا وزیراعظم فیل ہوتو ان کے ساتھ سارے بچے بھی فیل ہی ہوں گے بچوں کے فیل ہونے پر میرے خیال میں پیرنٹ ٹیچر میٹنگ ہورہی ہے پیپلزپارٹی پارلیمان کے اندر ہمارے ساتھ اکٹھی ہے، پارلیمان کے باہر وہ اپنے طریقے اور ہم اپنے طریقے سے اپوزیشن کررہے ہیں عدم اعتماد کے بعد حکومت بنتی ہے یا الیکشن ہوتے ہیں، ہماری رائے کہ الیکشن ہونے چاہئیں، جب تحریک عدم اعتماد ہوگی تو میڈیا کو بتادیں گے۔
شاہد خاقان

ای پیپر دی نیشن