اسلام آباد (عترت جعفری)پاکستان پیپلز پارٹی کا لانگ مارچ تو اسلام آباد آئے گا مگر اس کا اختتامی دھرنا یا جلسہ کہاں ہو گا اس بارے میں پارٹی کے اند ر دو مختلف مقامات پر مشاورت ہو رہی ہے ،پارٹی کے ذمہ دار زرائع نے بتایا ہے کہ اس سلسلے میں ایک حساس مقام اور دوسرا عمومی مقام زیر غور ہے،جس کا حتمی فیصلہ بلاول بھٹو زراداری کریں،پارٹی کے ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ پی پی پی کے پی ایم ایل این اور جے یو آئی کے ساتھ رابطے جاری ہیں اس لئے ابھی حتمی مقام کا اعلان نہیں کیا جائے گا ،پارٹی کے حلقوں میں جو پہلا مقام زیر غور آیا ہے وہ شاہراہ دستور اسلام آباد پر کنونیشن سینٹر کے سامنے والا ایریا ہے، جبکہ دوسرا مقام حساس علاقوں سے باہر پریڈ گراونڈ کی جلسہ گاہ بھی ہے تاہم پی پی پی اپنے جلسہ کے لئے جس کے بارے میں اس کا دعوی ہیکہ اس میں شرکاء بہت ذیادہ ہو گی، شاہراہ دستور پر جلسہ کا پنڈال بناے پر اصرار کر رہی ہے،پی پی پی کا رروٹ پہلے طے کیا گیا ہے ،لانگ مارچ دن کی روشنی میں اسلام آباد میں داخل ہو گا ،جی ٹی روڈ استعما ل ہو گی تاہم راولپنڈی سے نہ گزارنے کی تجویز ہے ،ایکسپریس وے ہی سے لوگ آئیں گے ،پی پی پی کے اہم راہنما کے ایک معنی خیز بیان کے مطابق قیام ایک جلسہ پر صرف ہونیوالے وقت سے زیادہ ہو سکتا ہے۔
پی پی پی لانگ مارچ