اسلام آباد(نامہ نگار)سینئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نور محمد دمڑ کی سیکرٹری وزارت منصوبہ بندی و ترقی عبدالعزیز عقلی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں رواں مالی سال کے فیڈرل پی ایس ڈی پی بجٹ سے بلوچستان میگا پراجیکٹس کا جائزہ فیڈرل پی ایس ڈی پی سے بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں کی تکمل کی پیشرفت پرغور اور منصوبوں کو مقررہ مدت میں تکمیل کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سیکرٹری پلاننگ سیکرٹری پلاننگ عبدالعزیز عقلی نے صوبائی وزیر خزانہ کو بلوچستان میں سڑکوں کی تعمر نو،توسع اوردورویہ شاہراہوں کی تعمیر کے منصوبوں پر بریفنگ دی۔ اور وفاقی ترقاتی منصوبوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔ ملاقات میں وفاق اور بلوچستان کے درمیان ترقاتی منصوبوں پراشتراک کار اورروابط بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔