رحیم یارخان (ڈسٹرکٹ رپورٹر) رحیم یارخان میں بچوں کے موسمی بخار اور نزلہ زکام کی وبا پھوٹی ہوئی ہے،شیخ زید ہسپتال سمیت ضلع بھر کے ٹی ایچ کیوزسمیت سرکاری ہسپتالوں،بنیادی مراکز صحت کی ایمرجنسیوں ادویات کی قلت پیدا ہو گئی،ذرائع کے مطابق شیخ زاید ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں پینا ڈول سمیت ، بروفن ، پونسٹان ، انسٹان ،ڈائیکلو ران کی شدید قلت دیکھنے میں آ رہی ہے۔،سینکڑوں کی تعداد میں والدین اپنے بچوں کو چیک اپ اور علاج معالجہ کے لئے لے کر آرہے ہیں جس کی وجہ سے ہسپتالوں میں رش انتہائی بڑھ چکا ہے۔شیخ زید ہسپتال میں بچوں کو لانے والے والدین محمد اظفر،مظفر علی،سہیل احمد،محمد عاصم،صدیق اللہ،محمد کلیم و دیگر نے بتایا کہ ہسپتال میں ادویات کے ساتھ ساتھ سہولیات کا بھی فقدان ہے، ہسپتالوں کی فارمیسی سے ادویات نہ ہونے پر بچوں کے والدین کو ایک دو گولیاں ہاتھوں میں تھما کر دیگر ادویات بازار سے خریدنے کا کہہ دیا جاتا ہے۔انہوں نے پنجاب حکومت،وزیر صحت پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے،دوسری جانب شیخ زاید ہسپتال کے حکام کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں جو ادویات سرکاری سطح پر موجود ہیں وہ مریضوں کو فراہم کی جا رہی ہیں۔
رحیم یارخان‘ بچوں میں بخار ‘ نزلہ و زکام کی وبا‘ ہسپتالوں میں ادویہ نایاب
Feb 11, 2022