سبی(نامہ نگار) سبی میںسالانہ تین روزہ تبلیغی اجتماع شروع ہو گیا لونی روڈ پر ہونے والے اجتماع میں ملک بھر سے لاکھوں فرزندانِ اسلام شرکت کر رہے ہیں اجتماع کی سیکورٹی کے لیے ڈپٹی کمشنر سید زاہد شاہ اور ایس ایس پی پولیس دوستین دشتی کی زیرِ صدارت اجلاس میں انتظامات کو آخری شکل دی گئی شہر کے داخلی اور خارجی راستوں کے علاوہ شہر میں بھی پولیس اور لیویز کے جوان تعینات ہیں جبکہ ایف سی کے جوان بھی اپنے فرائض سرانجام د ے رہے ہیںاتوار کی صبح اجتماعی دعا ہوگی۔