نو منتخب عہدیداران پارٹی کو فعال بنانے میںکردار ادا کرینگے:محراب بلوچ

 کوہلو ( نامہ نگار ) نیشنل پارٹی کوہلو کے سینئر رہنماؤں کے 9رکنی کمیٹی نے طویل مشاورت کے بعد ضلعی کابینہ کو تشکیل دے دیا، پارٹی کے سیکرٹریٹ سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ نو منتخب کابینہ کے عہدیداران میں محراب بلوچ ضلعی صدر ،نورخان دشتی نائب  صدر ، وڈیرہ شیرباز جونیئر نائب صدر، وڈیرہ علی نواز پوادی جنرل سیکرٹری ،کامریڈ امام بخش ڈپٹی جنرل سیکرٹری، میراحمد نواز انفارمیشن سیکرٹری، بابو پرویز فنانس سیکرٹری، عمرفاروق مری لیبر سیکرٹری، غلام بلوچ عرف اوزان بلوچ یوتھ سیکرٹری، فضل بلوچ سوشل میڈیا سیکرٹری، وڈیرہ محمد نواز زنگ رابطہ سیکرٹری اور چاند بی بی خواتین سیکرٹری منتخب ہوئے بیان میں نومنتخب ضلعی کابینہ کے عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا گیا کہ نو منتخب عہدیداران پارٹی کو مزید فعال بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن