پنڈی بھٹیاں:دودھ، دہی گھی، چینی، کی قیمتیں آسمان پر، پرائس کمیٹیاں بے بس

پنڈی بھٹیاں ( نامہ نگار ) تفصیلات کے مطابق شہر بھر میں دودھ، دہی ،گھی، چینی، اور گوشت   کی قمیتیں آسمان پر پہنچ گئیں، شہر میں درجہ سوم گھی 380، چینی 100  فی کلو۔ دودھ 110 روپے لٹر اور دہی 120 روپے فی کلوچکن کا گوشت ریٹ لسٹ پر سرکاری ریٹ 195 جبکہ دکاندار 280 روپے کلو  فروخت کیا جا رہا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے گراں فروشوں کے خلاف کارروائی نہ ہونے کے برابر ہے اور پرائس کنٹرول کمیٹیاں بے بس دکھائی دیتی ہیں۔ آبادی میں اضافے کے ساتھ ہی دودھ اور دہی کی مانگ بھی بڑھ رہی ہے،  اور شہریوںکے لئے خالص دودھ کا حصول ناممکن ہو گیا۔ جو مل رہا ہے وہ ملاوٹ شدہ ہے اورمہنگا بھی، حال ہی میں دودھ کی قمیت 20روپے اور دہی میں 30 روپے اضافہ کیا گیا لیکن پوچھنے والا کوئی نہیں۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ریٹ لسٹ کے مطابق دودھ فی لٹر دودھ 80 روپے اور دہی فی کلو  90 روپے فی کلو مقرر ہے۔جبکہ  دودھ110 روپے لٹر اور دہی120  روپے فی کلو فروخت کیا جا رہا ہے۔علا وہ ازیں شہر اور گردونواح میں پانی ملے مضر صحت گوشت کی فروخت مہنگے داموں  جاری ہے ۔ قصاب دیہاتی ایریا سے بیمار جانور سستے داموں خرید کرچھوٹا گوشت 13سو،بڑا6سو روپے کلو فروخت کرتے ہیں آسمان سے باتیں کرنے والی مہنگائی نے غریب طبقہ کی زندگی اجیرن بنا دی۔

ای پیپر دی نیشن