معصوم کشمیریوں کونشانہ بنانا بہادری نہیں: نعیم بابر چن 

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)چن ویلفیئر سوسائٹی کے چیئرمین ڈاکٹر نعیم بابر چن نے کہا ہے کہ معصوم کشمیریوں کونشانہ بنانابہادری نہیں بلکہ مودی سرکارکی واضع شکست ہے، کشمیری اپنے خو ن سے قربانیوں کی عظیم داستان رقم کر رہے ہیں، حریت رہنماؤں کا اپنی ولولہ انگیز قیادت میں کشمیریوں کا دو ٹوک نقطہ نظر قائم رکھنا اور اپنے اصولی مطالبہ پر ڈٹے رہنا ناقابل فراموش ہے، عالمی طاقتوں کو مسئلہ کشمیرکے حل کرنے کیلئے مقبوضہ کشمیر کے نہتے عوام کا ساتھ دیں۔

ای پیپر دی نیشن