گیس کی لائنیں ٹوٹ پھوٹ کاشکار ‘علاقہ مکینوںکومشکلات کاسامنا

 ڈیرہ مراد جمالی ( نامہ نگار ) ڈیرہ مراد جمالی شہر کے مشرقی ائریا ابڑو محلہ، مغیری، مینگل، گرلز کالج سمیت گھی مل کے ایک ذمہ دار باشندے نے میڈیا کو علاقے سے متعلق اپنی اہم درپیش مسائل سے متعلق شکایات پیش کرتے ہوئے اس طرح بیان کیا کہ گزشتہ 4 سال یعنی (اپریل2017) سے وارڈ نمبر 1، وارڈ نمبر 12 اور وارڈ نمبر 13 یونین کونسل شرقی گھی مل سے لیکر پٹ فیڈر پل تک گیس کی بنیادی سہولیات سے علاقہ مکین محروم چلے آرہے ہیں جبکہ 2010 اور 2012 کے سیلاب کے بعد علاقہ کی تمام لائنیں بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی ہیں جو گزشتہ سال اپریل سے علاقہ مکینوں کو گیس کی سپلائی معطل ہے، اہل علاقہ سخت مشکلات کا شکار ہیں کئی مرتبہ گیس حکام کو اس اہم مسئلہ کے بارے میں شکایات دی مگر صرف جھوٹی تفل تسلیوں کے سوا کچھ بھی نہیں ملا، انہوں نے حلقہ کے ایم پی اے میر سکندر خان عمرانی کو بھی اس اہم مسئلے پر آگاہ کیا تھا لیکن مسئلہ آج بھی جوں کا توں پڑا ہوا ہے اور اس ضمن میں کوئی بھی شنوائی نہیں کی گئی اہل علاقہ نے ایک بار پھر رکن قومی اسمبلی میر خالد خان مگسی، رکن صوبائی اسمبلی میر سکندر خان عمرانی سمیت کمشنر نصیرآباد ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر نصیرآباد سمیت سوئی سدرن گیس کمپنی کے اعلی حکام سے بھی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس اہم مسئلہ کی طرف اپنی توجہ دیں اور مسئلہ کو حل کروائیں بصورت دیگر عوام احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔
ٹوٹ پھوٹ 

ای پیپر دی نیشن