ساؤتھ افریقہ بلائنڈزکرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان، قومی اسکواڈ کااعلان 

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کی سیلکشن کمیٹی نے چیئرمین سیّد سلطان شاہ کی منظوری سے پاکستان اور ساؤتھ افریقہ کے مابین ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کیلئے قومی ٹیم کے 15 کھلاڑیوں اور آفیشلزکے ناموں کااعلان کردیا ہے ۔ نثارعلی کوپاکستانی ٹیم کا کپتان اور ظفراقبال کو نائب کپتان مقرر کیا ہے۔ٹرائلز کے بعد چیئرمین سلیکشن کمیٹی محمد بلال ستّی اور کمیٹی کے اراکین مسعودجان اورابرارشاہ کے منتخب کردہ دیگر کھلاڑیوں میں (بی ون کیٹیگری) میں ریاست خان، محمدشاہ زیب، محمد سلمان، کاشف صدیق، (بی ٹو کیٹیگری) میں شاہ زیب حیدر، مطیع اللہ، احتشام الحق، نصیب اللہ، جبکہ (بی تھری کیٹیگری) میں محمد راشد، محسن خان، فیصل محمود، اکمل حیات اور اسرارالحسن کے نام شامل ہیں جبکہ ٹیم آفیشلزمیں علی ڈینو مینیجر، محمد جمیل کوچ اور مسعودجان ٹرینر ہوں گے فخرعباس، معین اسلم اور ثناء اللہ خان کے نام ریزروکھلاڑیوں میں شامل ہیں ون ڈے سیریزکے میچز ساؤتھ اینڈ کلب کرکٹ اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے سیریز کا افتتاحی میچ 28 فروری،دوسرا میچ یکم مارچ جبکہ تیسرا میچ 3 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن