شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے سٹی جنرل سیکرٹری میاں رفاقت علی اور سینئر رہنما ملک شہزاد احمد ڈوگر نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری کا سونامی آچکاہے، عوام نے تبدیلی کی حقیقت دیکھ لی ہے،(ن) لیگ کے ہر دور اقتدار میں ترقی ہوئی ہے، پی ٹی آئی حکومت عوامی فلاح وبہبود اور عوامی مسائل کے حل کی سیاست کے بجائے انتقامی سیاست کی انتہائی حدود تک پہنچ چکی ہے، صحافیو ں سے مشترکہ گفتگو کرتے ان رہنماؤں نے کہا کہ حکومتی اتحادی تبدیلی سرکار کے تاریک مستقبل سے مایوس ہوکر علیحدگی اختیار کرنے کیلئے بے چین ہیں، جمہوری قوتیں اس وقت اصولی اور جمہوری سیاست کی بناپر مسلم لیگ (ن) کے طرز عمل کو پسند کر رہی ہے، پی ٹی آئی کے وزراء اپنی حکومت گرانے پر خود تلے ہوئے ہیں، تبدیلی سرکارکے وزراء کی کرپشن کھل کر سامنے آناشروع ہوگئی ہے جودوسروں کو چور کہنے والوں کا حقیقی چہرہ ہے۔
تبدیلی سرکارکے وزراء کی کرپشن سامنے آناشروع ہوگئی: رفاقت علی
Feb 11, 2022