شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) اقلیتی ونگ کے ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری وسیم انجم سندھو نے کہا ہے کہ قوم آج بھی مسلم لیگ (ن ) کے ساتھ ڈٹ کر کھڑی ہے کیونکہ موجودہ حکمرانوںنے ملک وقوم کیلئے کچھ نہیںکیا بلکہ ملک اور عوام دشمن پالیسیاں بناکر 22 کروڑ عوام کو جو تکلیف دی گئی ہے ماضی میں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی اور اسی وجہ سے ہر حالات میں قوم شریف برادران کیساتھ کھڑی ہے نواز لیگ کے دور اقتدار میں ترقی کرتا پاکستان آج طرح طرح کے مسائل کا شکار ہے معیشت تباہ حال اورعوام بدحال ہے، مسائل زدہ شہریوں کو کوئی پوچھنے والا نہیں تجارتی و کاروباری سرگرمیاں جمود کا شکار ہیں اور عام آدمی کو دو وقت کی روٹی کے لالے پڑے ہیں ان خیالات کااظہارانہوںنے صحافیوںسے گفتگو کرتے کیا اس موقع پر کارکنان کی بڑی تعدادبھی موجودتھی۔
حکمرانوں نے ملک وقوم کیلئے کچھ نہیںکیا: وسیم انجم سندھو
Feb 11, 2022