پی ٹی آئی  حکومت نے  ملک کومسائل کے بھنور میں پھنسا دیا : شازیہ فرید 

Feb 11, 2022

گوجرانوالہ ( نمائندہ خصوصی ) مسلم لیگ ن شعبہ خواتین پنجاب کی جنرل سیکر ٹری شازیہ فرید نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے  ملک کومسائل کے بھنور میں پھنسا دیا عمران خان کے معاشی ارسطو ملک کو تباہی کے دہانے پرلے گئے  ہیںقرضے منہ پر مارنے کی باتیں کرنے والے دنیا بھرمیں کشکول اٹھا کرپھر رہے ہیں لیکن انکو پھر بھی شرم نہیں آ رہی ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے مرکزی دفتر اروپ میں کارکنوں کے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نا اہل ہی نہیں بلکہ ''بے عزتی پروف'' بھی ہے  بے حسی کا یہ عالم ہے کہ حکمرانوں پر عوام کی کسی بات کا کوئی اثر ہی نہیں ہو رہا انہوں نے کہا کہ کنٹینر پر چڑھ کر آسمانی قلابے ملانے والے تکبر اور رعو نت کے مارے ہوئے جعلی انقلابیوں کی ساری ''جادوئی صلاحیتیں''ٹھس ہو کر رہ گئی ہیں المیہ یہ ہے کہ  حکمرانوںنے اپنے اقتدار کی خاطر ملکی معیشت آئی ایم ایف کے حوالے کر دی ہے عوام آئندہ الیکشن میں ان کا کڑا محاسبہ کریں گے۔

مزیدخبریں