جھبراں (نامہ نگار)مرکزی جمعیت اہلحدیث کے سینئر رہنما عبدالمجید شاکر نے کہا ہے کہ اسلام کے دئیے ہوئے ضابطے عورت کی حفاظت کی واحد ضمانت ہیں یہ نہ صرف عورت کے دکھوں کا ازالہ کرسکتے ہیں، بلکہ پورے معاشرے کی اصلاح کا باعث بن سکتے ہیں ہمارا یہ بھی پیغام ہے کہ والدین اور ادارے اپنی ذمہ داریاں سمجھیں گھروں اور اداروں میں لڑکوں اور لڑکیوں کو اسلام کے ان اصولوں کی بچپن ہی سے تعلیم دی جائے تاکہ انہیں معلوم ہو کہ مخالف صنف کے معاملے میں ان کو کیا تہذیب سکھائی گئی ہے، لڑکوں کو خواتین کا احترام کرنا سکھایا جائے۔
لڑکوں کو خواتین کا احترام کرنا سکھایا جائے:عبدالمجید شاکر
Feb 11, 2022