گوجرانوالہ( نمائندہ خصوصی) سنی اتحاد کونسل کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد اکبر نقشبندی،ڈویژنل صدر سرفراز احمد تارڑ اور صاحبزادہ محمد نعمان صدیقی نے کہا ہے کہ بھارت میں خواتین کے حجاب پر پابندی مذہبی جنونیت کی انتہا ہے۔حجاب پر پابندی کا عالمی برادری بھارتی اقدام کا نوٹس لے،مودی موذی کو پٹاری میں بند کرنے کا وقت آچکا ہے،بھارت ساری حدیں پار کر چکا ہے اقلیتیں محفوظ نہیں مسلمانوں کو تشدد کا بدترین نشانہ بنایا جا رہا ہے،مودی حکومت کے متعصبانہ اقدامات سے بھارت کو اقلیتوں کیلئے غیر محفوظ بنا دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حجاب عورت کے وقار،تحفظ اور عظمت کی علامت ہے،با حجاب بہادر،نڈر اور جراتمند مسلم بیٹی طالبہ نے غیرت مند لہجہ میں اللہ اکبر کی صدا بلند کرکے ثابت کردیا کہ اسلام زمانے میں دبنے نہیں دبانے اور ابھرنے کیلئے آیا ہے،بھارت میں اسلام اور حجاب کے خلاف کارروائیاں ناقابل برداشت اور قابل مذمت ہیں،با حجاب طالبات کو سکولوں میں داخلے سے روکنا دہشت گردی ہے۔
بھارت میں حجاب پر پابندی ہندوجنونیت کی انتہا ہے: اکبر نقشبندی
Feb 11, 2022