انٹرڈویژنل ویمنز سافٹ بال چیمپیئن شپ آئندہ ماہ حیدرآباد میں ہو گی ،ذیشان مرچنٹ

Feb 11, 2022

کراچی(نیوز رپورٹر) سندھ سافٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری محمد ذیشان مرچنٹ نے کہا ہے کہ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام" ساتویں انٹرڈویڑنل ویمنز سافٹ بال چیمپیئن شپ" اگلے ماہ حیدرآباد میں کھیلی جائے گی ۔چیمپیئن شپ میں میزبان حیدرآباد کے علاوہ کراچی، سکھر، میرپورخاص، لاڑکانہ اورشہیدبینظیرآباد کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے یونین کلب میں سندھ سافٹ بال ایسوسی ایشن کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں ایس ایس اے کے صدر سیدوسیم ہاشمی، چیئرپرسن ویمن ونگ عالیہ احمد، نائب صدر محمدناصر،جوائنٹ سیکریٹری شاہد آفتاب، سیکریٹری فنانس مرادحسین،چیئرمین امپائرنگ کمیٹی فراز اعجاز و دیگر نے شرکت کی ایس ایس اے کے صدرسید وسیم ہاشمی کاکہنا تھا کہ انٹرڈویڑنل سافٹ بال چیمپئین شپ سے صوبے کے نئے ٹیلنٹ کوسامنے لانے میں بہت مدد ملتی ہے گذشتہ چیمپئین شپ میں بھی کراچی اور اندرون سندھ سے بھی کئی باصلاحیت کھلاڑی سامنے آئیں تھیں۔ چیمپیئن شپ میں شریک تمام ٹیموں کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کو رہائش،کھانے، سفری سہولیات سمیت کھیل کے میدان میں ایک مثالی ماحول فراہم کیا جائے گا۔

مزیدخبریں