اسلام آباد( نمائندہ خصوصی)پاکستان میں انڈونیشیا کے سفیر ایڈم ملاوارمن ٹوگیو نے کہاہے کہ پاکستانی تاجروں کو انڈونیشیا اورآسیان ممالک کی ابھرتی ہوئی منڈیوں میں تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے راولپنڈی ایوان صنعت وتجارت کے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انڈونیشیا کی 1 ٹریلین ڈالر کی پیداواری مارکیٹ میں دوطرفہ تجارتی تعلقات کو بڑھانے کے لیے کافی مواقع موجود ہیں، جس سے دونوں ممالک کی تاجر برادری کو فائدہ ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اورانڈونیشیا کے درمیان سیاحت، تجارت، ای کامرس اور دفاع سیاحت، تجارت، ٹیکسٹائل، آٹو موبائل، فارماسیوٹیکل اور ای کامرس سمیت تمام شعبوں میں تعاون کے وسیع امکانات ہیں۔انہوں نے کہا انڈونیشیا نے عالمی تجارت کے سب سے بڑے شعبے سے منسلک ہونے کے لیے 2025 تک 50 ارب ڈالر کا ای کامرس تجارت کا ہدف مقرر کیا ہے۔ پاکستان اور انڈونیشیا کو ای کامرس ٹریڈ سے منسلک کیا جا سکتا ہے۔
پاکستانی تاجر: انڈونیشیا اورآسیان ممالک سے تجارت کردار ادا کریں
Feb 11, 2022