لاہور(خصوصی رپورٹر) موجودہ حکومت کے40 ماہ میںگردشی قرضہ ایک ہزار328 ارب روپے بڑھا ہے۔جبکہ یہ قرضہ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 2 ہزار 476 ارب روپے پر پہنچ گیا۔ذمہ دار ذرائع کے مطابق جولائی تا دسمبر2021 گردشی قرضہ 196 ارب روپے بڑھا، جولائی تا دسمبر سرکلر ڈیٹ میں ماہانہ اوسط ساڑھے32 ارب روپے اضافہ ہوا۔اگست 2018 میں سرکلر ڈیٹ کا حجم ایک ہزار 148ارب روپے تھا جو دسمبر2021 تک پاور سیکٹر کا سرکلر ڈیٹ 2 ہزار476 ارب روپے ہوگیا۔جون 2021 تک سرکلر ڈیٹ کا حجم 2 ہزار 280 ارب روپے تھا۔
گردشی قرضہ : بلند ترین سطح 2 ہزار 476 ارب روپے پر پہنچ گیا
Feb 11, 2022