فو  ٹیکس آمدن بڑھنے کے باوجود حکومتی بجٹ خسارے میں اضافہ

Feb 11, 2022

لاہور(خصوصی رپورٹر) مالی سال کے پہلے چھ ماہ میںبجٹ کا خسارہ 1852 ارب روپے تک پہنچ گیا۔ اخراجات میں سب سے بڑا خرچہ  قرضوں پر سود کی مد میںہوا جس میں  1453 ارب روپے کی ادائیگی کی گئی۔ وزارت خزانہ نے موجودہ مالی سال 2021-22 کے پہلے چھ ماہ کے مالی آپریشن کی تفصیلات جاری کیں ہیں ۔جس کے مطابق پہلی ششماہی میں ٹیکس آمدن میں 709 ارب روپے کا اضافہ ہوا لیکن خسارہ پر قابو نہیں پایا جاسکا۔بجٹ خسارے میں اضافہ کی بڑی وجہ بنی تنخواہ، پنشن، دفاعی اخراجات اور سبسڈیز سمیت جاری اخراجات میں 544 ارب روپے کا اضافہ بتایا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق جولائی تا دسمبر ٹیکس ریونیو 2919 ارب 80 کروڑ روپے جبکہ نان ٹیکس آمدن 146 ارب روپے کمی سے 715 ارب روپے رہی۔ البتہ مجموعی اخراجات 3793 ارب 20 کروڑ روپے تک پہنچ گئے۔

مزیدخبریں