پاسبان شاہین الائنس گروپ نے امیدواوں کا اعلان کر دیا

Feb 11, 2022

لاہور(کامرس رپورٹر)آڈٹ اینڈ اکائونٹس کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی لمیٹڈ لاہور کے الیکشن کیلئے پاسبان شاہین الائنس گروپ کی انتخابی مہم جاری ، گزشتہ روز ایگزیکٹو ممبر ملک یامین کھوکھر کے ڈیرے پر پاسبان شاہین الائنس گروپ کا اجلاس ہوا جس میں الیکشن کیلئے امیدواروں کا اعلان کیا گیا جس کے مطابق صدر کیلئے اشرف گورائیہ، نائب صدر راجہ محبوب، جنرل سیکرٹری مرزا عاطف بیگ، فنانس سیکرٹری فیصل بٹ، جوائنٹ سیکرٹری ریٹائرڈ میجر محمد امین نامزد ہوئے، امیدوار برائے صدر اشرف گورائیہ نے اس موقع پر کہا کہ ہمارا منشور ہے کہ سوسائٹی کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے، سکیورٹی کا مسئلہ حل کیا جائے گا اسے مزید بہتر کیا جائے، علاقے میں پارکس کو بہتر کیا جائے، سڑکوں کی کارپیٹنگ کریں گے، جن علاقوں گیس اور بجلی نہیں ہے ان علاقوں میں بجلی اور گیس کی فراہمی یقینی بنائیں گے، صاف پانی کا نظام بہتر کیا جائیگا۔ انشاء اللہ سوسائٹی کو لاہور کی بہترین سوسائٹی بنائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سوسائٹی میں سیوریج کا دیرینہ مسئلہ ہے انشاء اللہ جیت کر سب سے پہلے سیوریج کا مسئلہ حل کیا جائے گا،اجلاس میں کثیر تعداد میں شرکاء نے پاسبان شاہین الائنس گروپ کی حمایت کا اعلان کیا۔

مزیدخبریں