کم پیمائش اور مہنگے داموں ریت فروخت کرنے پر 2افراد گرفتار

Feb 11, 2022

شجاع آباد،جلال پور پیر والا (سٹی رپورٹر،نامہ نگار )  ریت مافیا کا ایک اور بڑا سکینڈل سامنے آگیا عرصہ دوسال سے شہریوں کو فی ٹرالی پیمائش بھی کم دی جارہی تھی اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد ناصر شہزاد نے ریت سے بھری درجنوں ٹرالیوں کی پیمائش کرائی تو فی ٹرالی 100سے زائدسکیئر فٹ کم نکلی ٹھیکیدار ماہانہ شہریوں کو کروڑوں کا چونا لگا رہاتھا جبکہ منشی سرکاری ریٹ کی بجائے6000ہزار کی لڑالی فروخت کررہاتھا اسسٹنٹ کمشنر نے ٹھیکیدار کے منشی صفدر کو رنگے ہاتھوں پکڑ کراس کے خلاف مقدمہ درج  کرادیا  اسسٹنٹ کمشنر نے کہاکہ شہریوں کو سرکاری ریٹ پر ریت کی فراہمی کو یقینی بنایاجائے گا  دوسری جانب شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا کہ کرپٹ ٹھیکیدار کا ٹھیکہ فوری منسوخ کیاجائے جلا ل پو رپیر والا سے نامہ نگار کے مطابق پرائس کنٹرول مجسٹریٹ و اسسٹنٹ کمشنر جلال پور طارق محمود نے ریت زائد نرخوں پر فروخت کرنے کے جرم میں ریت و مٹی کے ٹھیکیدار کے کارندے کو گرفتار کروا کر اسے 3 ماہ کے لیے حوالات میں بند کر دیا. پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے ایک لاکھ جرمانہ بھی عائد کر دیا۔

مزیدخبریں