پاکستانی کرکٹرز کے زیر استعمال مہنگی گاڑیوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

ملتان(سپورٹس ڈیسک) کرکٹرز پاکستان میں سب سے زیادہ کمانے والے ایتھلیٹس ہوتے ہیں مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ کون سے پاکستانی کرکٹر کے پاس کون سی گاڑی ہے؟ ویب سائٹ سیاست ڈاٹ پی کے نے اس حوالے سے ایک فہرست ترتیب دی ہے جس میں کرکٹرز کے پاس موجود گاڑیوں اور ان کی مالیت کے بارے میں بتایا گیا ہے۔ حالیہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں چھکوں کی بھرمار کرکے مداحوں کے دل جیتنے والے بلے باز آصف علی کے پاس ہنڈا سوک اورئیل ہے جس کی مالیت 42 لاکھ 59 ہزار روپے ہے۔  شاداب خان کے پاس ہنڈا سوک ری برتھ ہے جس کی قیمت 25 سے 30 لاکھ روپے ہے۔ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کے پاس ہنڈا سوک آر ایس ٹربو ہے جس کی قیمت 50 لاکھ 49 ہزار روپے ہے۔ شاہین شاہ آفریدی کے پاس ایک سے زائد گاڑیاں ہیں۔ ان کے پاس ایک ٹویوٹا فارچونر اور ایک اوڈی اے 8 ہائبرڈ ہے ٹویوٹا فارچونر کی قیمت لگ بھگ 1کروڑ جبکہ اوڈی اے 8 کی قیمت 7 سے 8 کروڑ روپے ہے۔ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے پاس آڈی اے 5 ہے جس کی قیمت 1 کروڑ 40 لاکھ روپے کے لگ بھگ ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن