مظفرگڑھ میں اپلائیڈ فار گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

سلطان کالونی(نامہ نگار)مظفرگڑھ میں اپلائیڈ فار گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ  تفصیل کے مطابق ایکسائز اینڈ ٹیکنیشن آفس مظفرگڑھ میں ای ٹی او مخدوم غلام قاسم کی سربراہی میں ایکسائز افسران کا اجلاس منعقد ہوا جس میں انچارج کوٹ ادو ایکسائز محمد عامر سہیل، شیخ مطلوب علی مظفرگڑھ ،انسپکٹر محمد رمضان ،انسپکٹر مجتبی شاہ، راو خالد انسپکٹر جتوئی،انسپکٹر محمد یونس خان،انسپکٹر نعیم یونس ودیگرنے شرکت کی ا س موقع پر مخدوم غلام قاسم نے کہا کہ ایکسائز افسران ضلع بھر میں کریک ڈاوں شروع کریں انہوں نے مزید کہا کہ ضلع بھر کے داخلے اور خارجی راستوں پر چیک پوسٹ قائم کرکے تمام بغیر رجسٹریشن گاڑیوں کو بند کیا جائے ایکسائز کی نمبر پلیٹ نہ لگانے والوں کے خلاف بھی بلاتفریق کاروائی عمل میں لائی جائے۔

ای پیپر دی نیشن