اپوزیشن عدم اعتماد  تحریک، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ان ایکشن میں آگئے 

اپوزیشن عدم اعتماد تحریک و لانگ مارچ کے معاملے پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ان ایکشن میں آگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے اراکین قومی وصوبائی اسمبلی سے رابطے شروع ہوگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار آج راولپنڈی جائیں گے اور ڈویژن کے اراکین قومی وصوبائی اسمبلی سے ملاقات کریں گے۔اس کے علاوہ عثمان بزدار منتخب نمائندوں کو ترقیاتی منصوبوں اور فلاح عامہ کی اسکیموں کے حوالے سے اعتماد میں لیں گے۔ذرائع نے بتایا کہ اراکین اسمبلی کو ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج کے تحت جاری ترقیاتی کاموں سے آگاہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار آج ضلع لیہ کے اراکین اسمبلی سے بھی ملاقات کریں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار لیہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج کے حوالے سے منتخب نمائندوں کو آگاہ کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن