خادم اعلیٰ سے پوچھنا ہے یہ چار ارب میں کتنے دھیلے ہوتے ہیں:اسد عمر

اسد عمر نے شہباز شریف کی کرپشن کے بارے میں ٹویٹ کرتے ہوئے ان سے ایک معصومانہ سوال بھی کر دیا۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہاکہ خادم اعلیٰ کہتے تھے اگر ایک دھیلے کی کرپشن ثابت ہو جائے تو سیاست چھوڑ دیں گے۔وفاقی وزیر نے کہاکہ اب ان کے پچیس ہزار تنخواہ کے چپڑاسی مقصود کے اکاؤنٹ سے چار ارب روپے نکل آئے، اب کیا ارادہ ہے موصوف کا ؟اسد عمر نے ٹوئٹ میں شہبا ز شریف سے معصومانہ سوال کرتے ہوئے مزید کہاکہ ویسے ان سے پوچھنا ہے یہ چار ارب میں کتنے دھیلے ہوتے ہیں ؟

ای پیپر دی نیشن