یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے پاکستان ا نٹر نیشنل سکول طائف میں تقریب

Feb 11, 2022

ممتاز احمد بڈانی

مکتوب مکہ مکرمہ

ممتاز احمد بڈانی

 پاکستان اور آزاد کشمیر کے علاوہ اسلامی ممالک اور جہاں جہاں کشمےری اور پاکستانی آباد ہے۔وہاں ہر سال کی طرح اس سال بھی یوم یکجہتی کشمیر جوش و جذبے کے ساتھ مناےا گےا اسی ھوالے سے سعودی عرب میں بھی یہ دن منایا گیا اور تقریبات کا انعقاد کیا گیا تھا ۔ پاکستان ا نٹر نیشنل سکول طائف میں ایک تقریب منعقد کی گئی ۔

یوم کشمیر کی خصوصی تقریب گرلز اور بوائز دونوں سیکشنز میں منائی گئی ۔تقریب کا آغاز باقائدہ تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول سے کیا گیا۔اس کے بعد تمام طالبات نے ہاتھوں کی زنجیر بنا کراپنے کشمیری بھائیوں سے محبت اور یکجہتی کا اظہار کیااور دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی ۔

اس تقریب کی صدارت سکول کے پرنسل جناب قیصر خان نے کی۔مختلف جماعتوں کے طلبہ نے اپنی تقاریر میں مسلہء کشمیر کے تاریخی پس منظر موجودہ صورت حال اور انڈیا کے بڑھتے ہو? مظالم پرروشنی ڈالی تقاریر کے بعد مختلف طلبہ کے مابین مسلہ کشمیر اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے عنوان پر ایک کوئز مقا بلے کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں طلبہ نے بھر پور حصہ لیا اسی طرح گرلز سیکشن میں بھی وائس پرنسپل مسز روبینہ ناز کی صدارت میں طا لبات نے مسلہ کشمیر کے حوالے س پر جوش تقاریر میں اپنے کشمیری بہن بھا ئیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے کشمیر کی آزادی کا مطالبہ کیا ننھی بچیوں نے کشمیر پر ڈھائے گئے ۔

مظالم پر خوبصورت ٹیبلیو پیش کیے طالبات میں بھی کشمیر کے حوالے سے کوئز مقابلہ ہوا۔ جس میں بچیوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا آخر میں طلبہ اور اساتذہ سے خطاب میں سکول کے پرنسپل قیصر خان نے مسلہءکشمیر کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہر سال پانچ فروری کا دن کشمیری بہن بھائیوں اور بزرگوں کے نام کرتے ہیں جو مظلوم و محکوم ہیں اور آزادی کے لیے گزشتہ 47 سالوں سے قربانیاں دے رہے ہیں ۔بھارت کی سفاکی اور بربریت کی وجہ سے آج مقبوضہ کشمیر میں انسانیت تڑپ رہی ہے.تقریب کے آخر میں کشمیر کی آزادی کے لیے خصوصی دعا کرائی گئی۔

مزیدخبریں