مشکل کی گھڑی میں ہماری دعائیں ترک بھائیوں کیساتھ ہے :شیخ عظیم جاوید 

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)مرکزی انجمن تاجرا ن کے نائب صدر شیخ عظیم جاوید ،میاں تنویر احمد نے ترکی میں آنیوالے زلزلے سے  بڑے پیمانے پر ہونے والے جانی ومالی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے کہا ہے کہ ہولناک زلزلے سے ترکی میںہزاروں مرد،خواتین،بوڑھے ،بچوں کی ہلاکتوں سے دل افسردہ ہے اس ناگہانی آفت سے پاکستانی قوم بھی سوگوار ہے پاکستانیوں کے دل ہمیشہ ترک بھائیوں کے دلوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ مشکل کی اس گھڑی میں ہماری تمام تر ہمدردیاں اور دعائیں ترکی کے مصیبت زدہ بہن ،بھائیوں کیساتھ ہیںمیڈیا سے گفتگو کرتے ان رہنمائوں نے کہاکہ پاکستانی قوم اور مرکزی انجمن تاجران ضلع شیخوپورہ جاں بحق ہونے والوں کی روح اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن